الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں تقرریوں اورتبادلوں پر پابندی ختم کردی

بلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ کےفیصلے بعدسندھ اور پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں پرعائد پابندی اٹھالی گئی،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 14, 2013
سندھ اور پنجاب میں انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لاگو ہوجائے گی، الیکشن کمیشن . فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی اٹھالی گئی ہے، دونوں صوبوں میں انتخابی شیدول کا اعلان ہوتے ہی یہ پابندی ایک بار پھر لاگو ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں 27 نومبر جبکہ پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نئے شیڈول کے تحت انتخابات کرانے کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 18 اورسندھ میں 30 جنوری 2014 کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |