جھڈو میں آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

پریمی دختر نتھوکا چہرہ شدید زخمی، رواں ہفتے سگ گزیدگی کے7 واقعات

عوامی حلقوں کا اظہار تشویش، بلدیاتی ادارے کتا مار مہم  چلانے میں ناکام۔ فوٹو: ایکسپریس

TURBAT:
جھڈو اور نواحی علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

ٹنڈو جان محمد میں ڈیڑھ سالہ بچی پریمی دختر نتھو کوآوارہ کتوں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا۔ بچی کے چہرے کو نوچ لیا۔ زخمی بچی کو مرکز صحت جھڈو میں طبی امداد اور حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔


جھڈو اور نواح میں رواں ہفتے آوارہ کتوں کے حملوں میں اسکول جانے والے5 بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ سگ گزیدگی کے 37 واقعات رونما ہو ئے جن میں اکثریت بچوں اور معمر افراد کی ہے۔ سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود تاحال بلدیاتی ادارے کتا مار مہم چلانے میں ناکام ہیں جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مرکز صحت جھڈو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈاکٹر عمران تالپر کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کی حفاظتی ویکسین کا اسٹاک محدود ہے اگر اسی رفتار سے سگ گزیدگی کی کیسز آتے رہے تو یہ اسٹاک ختم ہوجائے گا۔

 
Load Next Story