مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج سے جھڑپ میں2مجاہدین شہید وادی میں کل ہڑتال کا اعلان

جھڑپ چھتر گل کے جنگلات میں ہوئی،ہڑتال مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے کیخلاف کی جائیگی۔

جھڑپ چھتر گل کے جنگلات میں ہوئی،ہڑتال مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے کیخلاف کی جائیگی. فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے دو مجاہدین کو شہید کردیا جبکہ ایک قابض اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

فوجی ترجمان کرنل ایچ ایس برار نے بتایا کہ سرینگر سے 45کلومیٹر دْور کنگن کے چھترگل جنگلات میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروہ نے غاروں میں پناہ لے رکھی ہے۔ جھڑپ کے دوران دو مجاہدین شہید اور ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا، مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے 2011 کے بعد سے 120سے زائد کم عمر کشمیری لڑکوں کو نظر بند کیا ہے۔


دوسری طرف حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے کیخلاف کل مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت کوکشمیر کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ پر مقبوضہ کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین سے تاثرات جاننے کیلیے جموں میں سابق مصالحت کاروں دلیپ پڈگائونکر اور راھا کمار کوانتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کے بعد جان بچا کر بھاگنا پڑا۔
Load Next Story