پی آئی اے کے افسران کو کروڑوں کی ادائیگیوں کا انکشاف

ڈسپلنری کارروائی 30 یوم کے بجائے 20 ماہ تک بھی مکمل نہیں کی گئی، آڈٹ رپورٹ


Staff Reporter January 27, 2020
46 افسران کو بغیر اسائنمنٹ کے 16 کروڑ 54 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں (فوٹو: فائل)

قومی ایئر لائن کے افسران کوکروڑوں کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 10 سالہ خصوصی آڈٹ رپورٹ میں ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 46 افسران کو بغیر کسی اسائنمنٹ کے 16 کروڑ 54 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، بغیر کام تنخواہ لینے والے افسران پے گروپ 5 سے 10 اور ڈائریکٹرز کے اسپیشل گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، قوانین کے مطابق ڈسپلنری کارروائی کو 30 یوم کے بجائے 4 سے 20 ماہ تک بھی مکمل نہیں کیا گیا۔

آڈیٹر کے مطابق 16 کروڑ 54 لاکھ 81 ہزار 4 سو 44 روپے کی ادائیگیاں ایئر لائن وسائل کا ضیاع ہے، رقم کی ادائیگیووں کے ذمہ دارایئر لائن افسران کا تعین کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں