ایران نے صدرروحانی کے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی پر یوکرینی طیارہ گرانے کا جرم قبول کیا

ذمہ داری قبول کی جائے ورنہ استعفیٰ دے دوں گا، ایرانی صدر حسن روحانی


ویب ڈیسک January 27, 2020
ذمہ داری قبول کی جائے ورنہ استعفیٰ دے دوں گا، ایرانی صدر حسن روحانی

MULTAN: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ گرنے پر ایرانی صدر نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد حقیقت سامنے لائی گئی۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یوکرینی طیارہ مار گرانے کی حقیقیت ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی کے بعد سامنے لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کویوکرینی طیارہ گرنےکے چند منٹ بعد ہی حقیقت کا پتاچل گیا تھا کہ ان کے راکٹ حملوں سے یوکرینی طیارہ تباہ ہوا تاہم یہ بات تین روزتک ایرانی صدر روحانی سے چھپائی گئی اور صدرحسن روحانی کو11 جنوری کو حقیقت بتائی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یوکرینی طیارہ 2 ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا، ویڈیو سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق یوکرائن کا طیارہ گرنے پر حقیقت تسلیم نہ کیے جانے پر ایرانی صدر نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی، حقیقت کا پتا چلنے پرایرانی صدر حسن روحانی نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ داری قبول کی جائے ورنہ استعفیٰ دے دوں گا۔

واضح رہے ایران اور امریکا کی کشیدگی کے بعد ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو راکٹ یوکرینی مسافر طیارے کو بھی لگے جس سے وہ گر کر تباہ ہوگا، حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایران کا یوکرین کا مسافر طیارہ مارگرانے کا اعتراف

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں