کرونا وائرس کا خوف چین میں پاکستانی طلباء محصور

پاکستانی طلباء کی وزیراعظم عمران خان اور حکام سے مدد کی اپیل

پاکستانی طلباء کی وزیراعظم عمران خان اور چینی حکام سے مدد کی اپیل کردی - فوٹو: اسکرین گریپ

چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور طلبہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

چین کے صوبے یوہان کی انجیئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ بھی 'کرونا وائرس' کے خوف سے متاثر ہورہے ہیں اور چین کے بعد دیگر ممالک میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے پاکستانی طلبہ یونیورسٹی میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء وطالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔


پاکستانی طلباء نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خارجہ چین کے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

واضح رہے کرونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

content.jwplatform.com

Load Next Story