’’ایکسپریس‘‘ کی خبرکانوٹسکرپٹ سائٹ افسران کی تنزلی

معاملے کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کومتعلقہ ریکارڈ فراہم کیا جائے گا


Business Reporter November 14, 2013
سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی نے واجبات کی ریکوری کے لیے مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان

سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نذر محمد بوزدار نے ''ایکسپریس'' میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف پراجیکٹس میں التوا اور مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کی تنزلی کردی ہے۔

جبکہ واجبات کی وصولی کیلیے ریکوری مہم تیز کرنے سمیت تحقیقاتی اداروں کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سائٹ لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ''ایکسپریس'' کی 7نومبر کی اشاعت میں سائٹ لمیٹڈ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں بعض عناصر کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششوں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ایم ڈی نے تمام متعلقہ افسران کو تحقیقات کے حوالے سے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون اور متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



تاکہ ادارے میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جاسکے اور کرپشن میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی سائٹ نے صنعتی یونٹس پر سائٹ لمیٹڈ کے واجبات کی وصولی کیلیے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے سائٹ لمیٹڈ سے گزشتہ 15سال کے اراضی کے ریکارڈ سمیت سی این جی اسٹیشنز کے این او سیز، زمینوں کی خریداری اور الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں