افغانستان میں امریکی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکی حکام کے مطابق بمبارڈیئر ای الیون اے ، صوبہ غزنی میں گرکر تباہ ہوا ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک January 27, 2020
تصویر میں بمبارڈیئر ای الیون اے نمایاں ہے جو امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال تھا اور افغانستان میں گرکر تباہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں درجنوں افراد سوار تھے۔ یہ امریکی ایئرفورس کا طیارہ تھا لیکن غیربمبار تھا ۔

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائیہ کے زیرِ استعمال بمبارڈیئر ای الیون اے نامی طیارہ صوبہ غزنی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم حادثے کی درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو کسی کی جانب سے نشانہ بنانے کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔



کرنل سونی لیگیٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور اضافی معلومات ملتے ہیں اس سے آگاہ کیا جائے گا۔



واضح ہے کہ یہ طیارہ غزنی کے ایک ایسے علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے جہاں افغان طالبان کی اکثریت اورحکمرانی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ 'صورتحال سے آگاہ' ہیں لیکن مزید معلومات نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پینٹاگون تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس کی معلومات سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا جائے گا۔

طالبان کا مؤقف

دوسری جانب افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکی طیارے میں کئی افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ طیارے میں 'بعض اہم امریکی' حکام اور افسران موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں