افغانستان طالبان کا8امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنیکا دعوی 13جنگجو مارے گئے

طالبان کیلیےکام کرنیوالا اہلکارگرفتار,آپریشن پرکرزئی کا احتجاج مسترد،نیوزی لینڈ کا اپریل2013تک فوج واپس بلانیکا اعلان.


News Agencies September 04, 2012
طالبان کیلیے کام کرنیوالا اہلکار گرفتار، آپریشن پرکرزئی کا احتجاج مسترد ، نیوزی لینڈ کا اپریل 2013تک فوج واپس بلانیکا اعلان۔ فوٹو: فائل

LONDON: افغانستان میں طالبان نے 8 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جھڑپوں میں 13 طالبان بھی مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی صوبے لغمان میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ایک زیرتربیت افغان فوجی نے فائرنگ کی۔

دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح ا للہ مجاہد نے کہا کہ طالبان جنگجوئوں نے پکتیکا صوبے کے ضلع ارغون میں ایک امریکی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے تباہ کیا جس میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ وردک صوبے میں عالم کوری کے علاقے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو افغان پولیس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب افغان فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں 13 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کماندڑملانیاز عرف قاری احسان سمیت 13 طالبان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ صوبہ ہلمند میں طالبان کے لیے کام کرنے والے ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے افغانستان کے صوبہ ارزگان میں آپریشن پر افغان صدر حامد کرزئی کا احتجاج مسترد کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کو اپریل 2013 تک واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں