نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی ہے ڈاکٹر عدنان
آئندہ چند دنوں نواز شریف کو اسپتال میں داخل کروایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے، آئندہ چند دنوں میں نواز شریف کو اسپتال میں داخل کروایا جائے گا اور بند شریانوں کی بندش ختم کرنے کے لیے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کی جائے گی۔