پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والوں کو ورلڈکپ کیلیے زیر غور لایاجاسکتا ہے ہیڈ کوچ

بنگلادیش کے خلاف جیت بہت ضروری تھی اس سے سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق


Muhammad Yousuf Anjum/ January 27, 2020
بنگلادیش کے خلاف جیت بہت ضروری تھی اس سے سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق

قومی ٹیم کےہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے کہا کہ دو سیریز ہارنے کے بعد یہ جیت پاکستان کرکٹ کے لیے بہت ضروری تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں کامیابی سے ہم سب ریلیکس ہوئے اور اعتماد میں اضافہ ہوا، کسی بھی کرکٹر پر ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، پی ایس ایل ہم سب کے لیے بہت اہم ہے، اس میں پرفارم کرنے والوں کو ورلڈکپ کے لیے زیر غور لایاجاسکتا ہے۔ ابھی ہمارے پاس وقت ہے ہم پی ایس ایل میں سب کی پرفارمنس کا جاَئزہ لیں گے، پاور ہٹرکی تلاش میں آصف علی کو موقع دیا، مزید بھی دیکھیں گے کہ کون سا لڑکا ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے جس طرح ٹیم کی جیت میں اپنے تجربے کو بروے کارلاکر اہم کردار اداکیا، وہ خوش آئند ہے، سیریز میں سب نے ہی اچھا کھیل پیش کیا،تیسرے میچ میں موسی ، عثمان قادر ، عماد بٹ اور خوش دل شاہ کو کھلانے کا ارادہ تھا،لیکن بارش کی وجہ سے ان نوجوانوں کو آزمانے کا موقع نہیں مل سکا۔

مصباح نے کہا کہ جب تک کوئی کھلاڑی فارم اور فٹ ہو، میرے خیال میں اس کو کھلانا چاہیے، انہوں نے تسلیم کیا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے اسپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے، آسٹریلیا کے بڑے گراونڈز پر ہمیں ایسے لڑکوں کی ضرورت ہوگی جو گیند کو باونڈر ی کے پاس پہنچاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |