سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے پر مستحکم رہی


Staff Reporter January 27, 2020
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے پر مستحکم رہی . فوٹو : فائل

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے مزید اضافے سے 1583 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 472 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 91550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 78490 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |