اسرائیلی شہریوں کا ایران پر ممکنہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرہ ایہود بارک کے گھر کے باہر ہوا،جنگ میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہونگی، مظاہرین۔
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سیکڑوں اسرائیلیوں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خلاف فوجی امور کے وزیر ایہود بارک کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے حق اور جنگ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرے گا جس سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوں گی۔
مظاہرین نے کہاکہ ہمیں اسرائیل کو جنگ میں جھونکنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک پر زور دیا کہ وہ ایسی غلطی کرنے سے باز رہے۔
ادھر ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو اس کا نام صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا اور یہ لڑائی پورے خطے میں پھیل جائے گی۔