وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری اور فوجی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

ملزم جعل سازی سے پولیس سمیت دیگر محکموں میں ملازمین اور افسران کے تبادلے کراتا تھا


Numainda Express January 27, 2020
ملزم نے این ایچ اے کے ایک آفیسر کو بھی بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری اور فوجی افسر بن کر سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے اور لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو این ایچ اے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر ڈائریکٹر آپریشن سائبر کرائم عبدالرب کے حکم پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ملزم وقار علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری اور فوجی آفیسر بن کر جعل سازی سے پولیس سمیت دیگر محکموں میں ملازمین اور افسران کے تبادلے کراتا تھا۔

یہاں تک کہ این ایچ اے کے ایک آفیسر کو بھی بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے جب کہ تھانوی میں مختلف فراڈ کے کیسوں میں ملوث افراد کی تفتیش تک تبدیل کرا کر ان سے لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقامی عدالت سے 3 روز کا ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم نے اپنے ساتھ کچھ خواتین کو بھی ملا رکھا تھا جو فون کالز کر کے لوگوں کو لوٹنے میں مدد فراہم کرتی تھیں، ان خواتین کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں