9 محرم کو شہر میں بلدیاتی کارکردگی بہتر رہیشرجیل میمن

عزاداروں کی سہولت کیلیے انتظامات کیے ہیں،پولیس ورینجرز نے تحفظ کا بہتر انتظام کیا ہے


Staff Reporter November 14, 2013
اہلکاروں کی کارکردگی کی ستائش ہے شہری بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ناکام بنادیں، فوٹو: فائل

BAGHDAD: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے 9 محرم الحرام پر سیکیورٹی کے علاوہ بلدیہ عظمٰی اور محکمہ بلدیات کے جانب سے شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران محکمہ بلدیات کے افسران ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات پر محکمہ بلدیات و بلدیہ عظمٰی کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر شہر میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر عزاداروں کی سہولت کیلیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں۔



شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر میں یوم عاشور کے لیے پولیس اور رینجرز نے تحفظ کے سخت انتظامات کیے ہیں اور اس ضمن میں 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پرامن شہریوں کے تعاون سے بھائی کو بھائی سے لڑانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا، دورے کے دوران محکمہ بلدیات کے سینئر حکام نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ حکومتی ہدایات پر صوبے بھر کے شہروں میں صفائی کے بہتر انتظامات اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہم کیلیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |