بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے معمول بن گئے3 طلباء زخمی

اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، وائس چانسلر

اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، وائس چانسلر . فوٹو : فائل

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے معمول بن گئے جس کے نتیجے میں 3 طلباء زخمی ہوگئے۔

جامعہ زکریا میں طلبا تنظیموں میں لڑائی جھگڑے دوبارہ شروع ہوگئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کلچر عام ہوگیا ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔


گزشتہ روز گیلانی لاء کالج میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان لڑائی ہوئی، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے 3 طلباء زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تصادم کے بعد ایک طلباء تنظیم نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

وائس چانسلر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔
Load Next Story