ذیابیطس دنیا میں ہلاکتوں کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

مریضوں میں فالج کے خدشات 3گنا،امراض قلب کے 4گنااورگردوں کے فیل ہونے کے خدشات 7گنا بڑھ جاتے ہیں


Staff Reporter November 14, 2013
وجوہات تمباکو نوشی،موٹاپا اور ورزش نہ کرنا ہیں، پاکستان میں 71لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہوگئے،ماہرین طب فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطیس 36 کروڑ سے زائدافراد اس مرض میں شکار ہیں ۔

جبکہ اس مرض کی وجہ سے 40لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، عالمی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے مرض پر قابو پانے کے لیے سالانہ 65 ارب ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں، بھاری اخراجات کے باوجود ذیابیطس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ذیابیطس دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کی چوتھی بڑی وجہ ہے ، ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، مریض کے دل کے امراض کے خدشات 4گنا، فالج کے خدشات 3گنا اور گردوں کے فیل ہونے کے خدشات 7گنا تک بڑھ جاتے ہیں۔

ذیابیطس کی وجوہات میں تمباکو نوشی،موٹاپا اور ورزش نہ کرنا شامل ہیں،سابق ڈائریکٹر نیشنل ڈائیبٹک سینٹر پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں 20سال سے زائد عمر کے 71لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض کا شکار ہیں، پاکستان میں یہ مرض بتدریج بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان 7ویں نمبر پرآگیا ہے ، انھوں نے بتایاکہ پاکستان میں یہ مرض چھوٹے بچوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ فاسٹ فوڈکاکثرت سے استعمال اوربچوں میں واک کا تصور نہ ہوناشامل ہے۔



انھوں نے کہاکہ خواتین اورمردوں میں اس مرض کا تناسب مساوی ہے تاہم یہ مرض موروثی بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس مرض سے عدم توجہی کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کومختلف پیچیدگیوں کاسامنا کرناپڑرہا ہے اس مرض کی وجہ عارضہ قلب، گردے اور آنکھوں کے پردے شدید متاثر ہوجاتے ہیں۔

جس کی وجہ سے مریض مزید طبی مسائل کاشکار ہوجاتا ہے، دنیا بھر ماہرین طب نے ذیابیطس کے مرض کوانسان کیلیے خاموش قاتل قرار دیا ہے کیونکہ اس مرض کی وجہ سے انسانی اعضا شدید متاثر ہوجاتے ہیں موٹاپے کو اس مرض کی ابتدائی علامت سمجھا جاتا ہے، پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سرسید اسپتال قیوم آباد میں ذیابیطس کے مرض پر آگاہی سیمینار ہوگا جس میں مختلف ماہرین تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں