بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے وطن روانہ ہوگئی

ٹیم پرانے ائیر پورٹ کے حج لاؤنج سے ڈھاکہ کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئی


Sports Reporter January 28, 2020
ٹیم پرانے ائیر پورٹ کے حج لاؤنج سے ڈھاکہ کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئی (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے اپنے وطن روانہ ہوگئی۔

اپنے وطن روانگی کے لیے مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن پرانے ائیر پورٹ کے حج لاؤنج سے ڈھاکہ کے لیے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور دوسرے بورڈ حکام نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو الوداع کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ سے لاہور کے لیے کوئی ڈائریکٹ فلائٹ نہیں۔ براستہ دوحا قطر یا یواے ای اگر فلائٹ حاصل کی جائے تو بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔ اسی لیے وقت کے ضیاع کو بچانے کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم جس چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچی تھی۔ اسی پر اس کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم 5 فروری کو لاہور آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں