سردی کی نئی لہر آج سے درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

سائبیرین ہواؤں کے سبب پیداہونے والی سردی کی لہر یکم فروری تک برقراررہے گی


Staff Reporter January 28, 2020
سائبیرین ہواؤں کے سبب پیداہونے والی سردی کی لہر یکم فروری تک برقراررہے گی ، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

شہر قائد میں آج منگل کی رات سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جب کہ بدھ کی صبح درجہ حرارت 8ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ سائبیرین ہواؤں کے سبب پیداہونے والی سردی کی لہر یکم فروری تک برقراررہ سکتی ہے۔

سرد ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے،ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب پیرکو شہر کا مطلع ابرآلودرہا، جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں بہادر آباد، گلشن اقبال،نیپا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔ چند علاقوں میں تیزدھوپ کے دوران بوندا باندی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھرے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر کے مطابق کوئٹہ میں برف باری کے اثرات شہر پرمعمول سے تیزسردہواوں کی شکل میں نمودارہوں گے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت ایک بار پھر گرنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں