ملازمت سے محروم معذورین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

سندھ حکومت کی بے حسی پر اظہار افسوس، 2 فی صد کوٹے پرعملدرآمد کا مطالبہ


Numainda Express November 15, 2013
معذور افراد کو سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ، مظاہرین فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

سرکاری اداروں میں ملازمت پر معذوروں کیلیے مختص 2 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہ کیے جانے کیخلاف معذور افراد کا اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال سلسلہ 25 ویں روز بھی جاری رکھا۔

تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد اپنے مطالبات کی منظوری کً لیے اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ معذورین کے مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کو 78 اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کو 25 روز ہوچکے ہیں لیکن سندھ حکومت نے ان کے مطالبات منظور کرنے یا ان سے ملاقات کرنے کے بجائے معذور افراد کو سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کو درپیش مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے، لیکن شاید حکمرانوں میں احساس ختم ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں نے تاحالان کے احتجاج کا نوٹس نہیں لیا لیکن اس کے باوجود معذورین نے ہمت نہیں ہاری اور جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔