مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کیے جانے کا امکان
مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے
وزیر اعظم عمران خان کی گورنر عمران اسمٰعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے مشتاق مہر کی تقرری کے امکانات بڑھ گئے۔
اس حوالے سے سندھ پولیس کے متعدد سینئر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ گریڈ 22 کے مشتاق مہر پر قسمت کی دیوی مہربان ہے۔
مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جبکہ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے تاہم اس بار انھیں آئی جی سندھ تعینات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔