ڈرون حملوں میں مرنیوالاپاکستانی شہید ہے لیاقت بلوچ

14 سال بعد نواز شریف کوفوجی شہدا یاد آئے،نیٹوسپلائی شرعاً جائزنہیں،سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی


Staff Reporter November 15, 2013
نیٹوسپلائی کی بندش کیلیے ملین مارچ بھی کرسکتے ہیں ،سراج الحق،حافظ نعیم فوٹو: ایکسپریس نیوز / فائل

جماعت ِ اسلامی پاکستان کے سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اس وقت شر پھیلانے والوں کے ہاتھ میں ہیں،ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی، لاجسٹک سپورٹ، انٹیلی جنس تبادلے کا جو فیصلہ کیاگیاتھا آج پورا ملک اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔

قوم کو غیر ضروری بحث میں الجھا کرامن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،آخر امریکا کے ڈرون حملوں پر سوال کیوں نہیں اٹھایا جاتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت الہدیٰ مسجد نارتھ کراچی میں منعقدہ ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں بد امنی کا ذمے دار امریکا اور اس کے حواری ہیں،ڈرون حملے میں مرنے والے ہرپاکستانی کے قتل کا ذمے دار امریکا ہے اور ہمارے نزدیک وہ شہید ہے،ہر فوجی جوان یا افسر جو قومی فرائض کی انجام دہی میں اپنی جان نثار کرتا ہے وہ ہمارے نزدیک شہید ہے۔



14 سال بعد نواز شریف کو بھی فوجی شہدا یاد آئے ہیں ، جبکہ ہم تو شہدا کے گھروں پر تعزیت کرتے آئے ہیں، آئی ایس پی آر کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کے لیڈر پر تنقید کرے،سراج الحق نے کہا کہ20نومبر کی ڈیڈ لائن ہم نے نیٹو سپلائی کو بند کرنے کے لیے دی ہے ،اس راستے اسلحہ کی ترسیل جاری ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،شرعاً ،اخلاقاً نیٹو سپلائی کسی صورت جائز نہیں، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پوری طرح حصہ لیں گے،نیٹو سپلائی کے حوالے سے حکمت عملی بنائی ہے، نیٹو سپلائی کی بندش کے لیے ملین مارچ کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے اور عوام کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔