دہری شہریت معاملہ فیصل واوڈا کی نااہلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فیصل واوڈا کو دہری شہریت اورجھوٹاحلف نامہ دینے پر نااہل کیاجائے،درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک January 28, 2020
فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹ حلف دے کر بددیانتی کی،درخواست فوٹو: فائل

SINGAPORE: دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔

وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، اس کے باوجود فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی،اس لئے دہری شہریت اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں