میرے ووٹ سے حکومت بن یا گر سکتی ہے تو میں کمال کا آدمی ہوں شیخ رشید

جتنا عرصہ عمران خان وزیرِاعظم رہیں گے اتنا ہی وقت عثمان بزدار بھی رہیں گے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک January 28, 2020
چیف جسٹس پاکستان نے ریلوے کی بہتری کے لیے احکامات دیے ہیں، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر میرے ایک ووٹ سے حکومت بن یا گر سکتی ہے تو پھر میں کمال کا آدمی ہوں۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں، ہم عدالت کے مشکور ہیں، چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عمل کریں گے، ان کی ہدایت کی روشنی میں ریلوے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف میں معاملہ پر کہا تھا کہ سب ووٹ دیں گے اور سب نے ووٹ دیا، جتنا عرصہ وزیرِ اعظم عمران خان رہیں گے اتنا ہی عرصہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی رہیں گے۔ قومی اسمبلی میں میرا صرف ایک ووٹ ہے، گر ایک ووٹ کے باوجود حکومت گرااور بنا رہا ہوں تو پھر میں کمال کا آدمی ہوں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ ریلوے کرپٹ ترین ادارہ ہے، جس میں کوئی بھی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی۔ ہر روز حکومتیں گرانے اور بنانے والوں سے اپنی وزارت نہیں چل رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں