وفاق کی جانب سے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کا فیصلہ

وفاقی حکومت 18 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کریگی کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کی جائے

وفاقی حکومت 18 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کریگی کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کی جائے، فوٹو؛فائل

وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدرپرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی مخالفت کافیصلہ کیاہے ۔


نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اورچند آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی جس کے بعدفیصلہ کیاکہ وفاقی حکومت 18 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کرے گی کہ سابق صدرمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کی جائے،وفاقی حکومت عدالت میں موقف اختیار کرے گی کہ ایف آئی اے نے3نومبرکی ایمرجنسی کے غیرآئینی اقدام کے حوالے سے پرویزمشرف سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کانام ای سی ایل میں شامل رہنے دیاجائے۔
Load Next Story