کابینہ اجلاس حکومت کے اتحادیوں کا آئی جی سندھ کے لئے ناموں پر اعتراض

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مل بیٹھ کر نئے آئی جی کے لیے ایک نام پر اتفاق کر یں، وفاقی کابینہ کا فیصلہ


ویب ڈیسک January 28, 2020
گورنر وزیراعلیٰ ملاقات میں حکومت سندھ کے بھیجے گئے پانچوں نام زیر غور آئیں گے فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے نئے آئی جی سندھ کے لیے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نئے آئی جی سندھ کے ناموں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی اور یقین دہانیوں کے باوجود آئی جی کے حوالے سے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ حکومت کے اتحادیوں نے آئی جی سندھ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض کردیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ مل بیٹھ کر ایک نام پر اتفاق کریں، ملاقات میں حکومت سندھ کے بھیجے گئے پانچوں نام زیر غور آئیں گے۔ ملاقات میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں