اقوام متحدہ کی عمارت کے باہرخودکش حملہ سازش ہےالطاف حسین
انتہا پسندی،خودکش حملے پاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازشوں کا تسلسل ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پشاور کے علاقے آبدرہ روڈ پرخودکش بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعددافراد کے ہلاک و زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ انتہا پسندی اور خود کش حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھنائونی سازشوں کا تسلسل ہیں جو عناصر دین اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں وہ انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔
الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انھیں صبر کی تلقین کی ۔ انھوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلیے بھی دعاکی۔ الطاف حسین نے صدر زرداری ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیاکہ پشاور آبدرہ روڈ پر اقوام متحدہ کے دفترکے باہر خود کش بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ،
شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلیے مثبت اقدامات کیے جائیںاور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔