بھارت میں سفاک ماں نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا

ملازمت کی تھکن کا غصہ سفاک ماں نے اپنی ننھی بیٹی پر نکالا

سنگدل ماں نے بیٹی کے منہ پر ٹیپ باندھ کر گٹر میں پھینک دیا، فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں پتھر دل ماں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ ماں سندھیا مالو نے کام کی تھکن کے باعث غصے میں آکر اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر عمارت کے مین ہول میں پھینک دیا۔


سفاک ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور بیٹی کے کھو جانے کا ڈرامہ کیا۔ سندھیا نے پولیس کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی اور بچی کے کھوجانے کی جھوٹی کہانی بیان کی۔

پولیس نے ماں کے بیان میں متضاد باتوں سے متعلق سختی سے پوچھ گچھ کی تو سندھیا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد بچی کی لاش عمارت کے گٹر سے برآمد کرلی گئی۔ سندھیا ملازمت کرتی تھی اور اس دن بھی تھکی ہوئی گھر آئی تھی۔ بچی کے شور شرابے پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئی تھی۔
Load Next Story