مشرف کے سرکی قیمت ایک سے بڑھا کر 2 ارب کردی طلال بگٹی

وزیراعظم بیرونی دوروں سے قبل خفیہ اداروں سے بریفنگ لے کر جاتے ہیں، طلال اکبر بگٹی


INP November 15, 2013
وزیراعظم بیرونی دوروں سے قبل خفیہ اداروں سے بریفنگ لے کر جاتے ہیں، طلال اکبر بگٹی فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم بیرونی دوروں سے قبل خفیہ اداروں سے بریفنگ لے کر جاتے ہیں۔

خفیہ اداروں کے توسط سے مصنوعی قیادت کوسامنے لا کر بلوچستان میں اصل حقائق کو مٹانے کی کوششیں کی جار ہی ہیں، پرویز مشرف کے سر کی قیمت ایک ارب سے بڑھا کر 2ارب کردی ہے۔

شاہ زین بگٹی کا جمہوری وطن پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بہت جلد پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کروں گا۔ جمعرات کواپنے ایک انٹرویو میں طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ بلوچی عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، بلوچستان میں آج بھی درجنوں لوگ لا پتہ ہیں اور 2 سو سے زائد نجی جیلوں میں بے گناہ قید ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہیں ان کی رہائی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں لیکن لگتا ہے کہ معاملات طے ہو چکے ہیں اس لیے میں نے پرویز مشرف کے سر کی قیمتدگنی کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ابھی تک بلوچستان کے مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں آ رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |