کراچیناگن چورنگی پر امام بارگاہ کے قریب دستی بم حملہتین پولیس اہلکارزخمی

حملے کے وقت امام بارگاہ میں مجلس جاری تھی،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،علاقے میں خوف وہراس

پولیس نے موقع پر کھڑی مشکوک موٹرسائیکل کو قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

ناگن چورنگی پر امام بارگاہ کے نزدیک نامعلوم افرادنے دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیو زکے مطابق ناگن چورنگی میں امام بارگاہ زین العابدین کے قریب نامعلوم افراد دستی بم کا حملہ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔حملے کے وقت امام بارگاہ میں مجلس جاری تھی۔ دستی بم کے دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی اوراس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق دستی بم حملہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے کیا گیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد نے پولیس کی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر کھڑی مشکوک موٹرسائیکل کو قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،اورناظم آباد سے ناگن چورنگی آنےو الی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیاہے۔جبکہ واقعہ کے بعد امام بارگاہ میں موجود عزاداروں نے احتجاج شروع کردیا۔


واضح رہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور صوبے بھر میں ڈبل سواری پربھی پابندی عائد ہے جبکہ آج دن بھرموبائل فون سروس کو بھی معطل رکھا گیا۔
Load Next Story