مہوش کا کردار کوئی بھی ادا کرنا نہیں چاہتا تھا عائزہ خان

ماں ہو یا باپ جس نے اولاد کا دل دکھایا وہ کبھی خوش نہیں رہا، عائزہ خان


ویب ڈیسک January 28, 2020
بے وفائی شوہر سے ہوتی ہے لیکن دل بچوں کا ٹوٹتا ہے، اداکارہ (فوٹو : فائل)

اداکارہ عائزہ خان نے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں مہوش کا کردار ادا کرنے پر کہا ہے کہ کوئی بھی اداکارہ مہوش کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

انسٹام گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوںے تحریر کیا کہ مہوش ایک ایسا کردار تھا جو کوئی نہیں کرنا چاہتا تھا، شاید اس لیے کہ اداکارہ کبھی بُری نہیں ہوسکتی، وہ ایک ایسی لڑکی نہیں ہوسکتی جس سے لوگ نفرت کریں، اداکارہ ہمیشہ معصوم ہوگی، روئے گی، چیخے گی، بے بس ہوگی، معاف کردینے والی ہوگی، کچھ بھی کرے گی لیکن بے وفائی نہیں کرے گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B70zjGbBpDn/"]

عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ محبت میں بے وفائی نہیں ہوتی اور جہاں بے وفائی ہو وہاں محبت نہیں ہوتی، اداکارہ ایسی بے وفا لڑکی نہیں ہوتی۔

یہ پڑھیں: ''میرے پاس تم ہو''کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا، خلیل الرحمان قمر

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ کسی کی زندگی پرفیکٹ نہیں ہوتی، کبھی لگتا ہے پیسے کم نہیں پڑیں گے لیکن کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ اگر پیسے ختم ہو گئے تو ہم کیا کریں گے؟ کبھی سوچتے ہیں کہ ماں باپ تو ہمیشہ ساتھ رہیں گے جب وہ نظر نہیں آتے تو پھر انہیں یاد کرتے ہیں، کبھی لگتا ہے کہ رشتوں میں محبت نہیں رہی پھر دیکھو تو وہ ہی لوگ دکھ درد میں ساتھ نہیں چھوڑتے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کی ننھی بھانجی بھی ''میرے پاس تم ہو'' کی مداح

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ماں بن کر سوچوں تو زندگی کو روز جینے کو دل کرتا ہے، روز اُن کے لیے کچھ کرنے کا دل کرتا ہے، بے وفائی شوہر سے ہوتی ہے لیکن دل بچوں کا ٹوٹتا ہے، مہوش بننے کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ شوہر سے بے وفائی کرنے کے بعد بیوی کس طرح زندگی گزارتی ہے؟ بلکہ یہ بے وفائی کی نہیں دراصل ایک ماں کی کہانی ہے۔

اسی سے متعلق: چائلڈ اسٹار رومی کی ''میرے پاس تم ہو'' کے بعد ویب سیریزمیں انٹری

عائزہ نے یہ بھی کہا کہ ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' میرے لیے ایسی عورت کی کہانی بن کر یاد رہے گا کہ جس نے اولاد کا دل دکھایا وہ کبھی خوش نہیں رہا خواہ وہ شوہر ہو یا بیوی، بچوں کے لیے ماں باپ آئینہ ہوتے ہیں جو وہ سیکھیں گے وہی کریں گے، چاہے وہ محبت ہو، ظلم ہو یا بے وفائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں