آسٹریلیا نے فلپائن کے طوفان متاثرین کی امداد 30 ملین ڈالر کردی

امریکا کا ایک ہزار فوجی فلپائن بھیجنے کا فیصلہ، امریکی شہری دل کھول کر مدد کریں،اوباما

امریکا کا ایک ہزار فوجی فلپائن بھیجنے کا فیصلہ، امریکی شہری دل کھول کر مدد کریں،اوباما فوٹو;فائل

آسٹریلیا نے فلپائن کے طوفان متاثرین کیلیے امداد بڑھا کر30 ملین ڈالر کردی۔

آسٹریلیا نے فلپائن میں سمندری طوفان ہیان کے متاثرین کی بحالی کیلیے 10ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا تاہم جمعرات کو آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہاکہ وہ فلپائن میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر اورلاجسٹک سپورٹ کے لیے مزید 20 ملین آسٹریلوی ڈالر دیں گے۔




ادھر امریکا کی جانب سے ایک ہزار فوجیوں کو فلپائن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو وہاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ فلپائن میں بحالی کے کاموں کے لیے دل کھول کر مالی امداد دیں۔
Load Next Story