سیکشن افسرز پروموشنل ایگزامینیشن کے رولز میں ترامیم کی سفارش

تعلیمی قابلیت بی اے کر دی گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد ترامیم لاگو ہونگی، ذرائع


Masood Majid Syed November 15, 2013
تعلیمی قابلیت بی اے کر دی گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد ترامیم لاگو ہونگی، ذرائع فوٹو؛فائل

فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے سیکشن آفیسرز پروموشنل ایگزامینیشن کے قواعدوضوابط میں ترامیم کرنے کیلیے سفارشات تیار کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسرز پروموشنل ایگزامینیشن کا معیار بڑھانے کیلیے ایف پی ایس سی اور سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے سفارشات تیار کی ہیں جن کا مقصد چھوٹے گریڈوں سے سیکشن افسر (گریڈ17) کی بھرتی کے معیار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ ذرائع سے دستیاب معلومات کے مطابق پہلے مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کے گریڈ11 سے16 کے ایسے ملازمین جن کی ملازمت کو8 سال ہو چکے ہیں، وہ گریڈ17سیکشن آفیسر کیلیے پروموشنل امتحان میں بیٹھنے کے اہل تھے لیکن کمیشن نے ان قواعدوضوابط میں4 تبدیلیوںکی سفارش کی ہے جن کے مطابق اس امتحان کیلیے پہلے تعلیمی قابلیت میٹرک تھی جسے اب بڑھا کر بیچلرڈگری ''سی'' گریڈ کیا جائے گا۔



دوم یہ کہ امتحانی اسکیم کے تحت پہلےviva voce کے نمبر100تھے جنہیں بڑھاکر200 کیا جائے گا۔ سوم یہ کہ امتحانی نصاب میں پیپرتھری رولز اینڈ پروسیجر میں پیپر تھری (ایچ آرایم رولزاینڈپروسیجر)کو شامل کیا جا رہا ہے تاہم اس کے نمبر100 ہی رہیںگے۔ چہارم یہ کہ پیپر چار ایچ آر ایم، آئی ٹی، کوالٹی مینجمنٹ کیساتھ اکنامکس آف پاکستان، ارتھمیٹک اور شماریات شامل کیا جا رہا ہے اس کے بھی نمبر100 ہی رہیں گے۔ پہلے گریڈ11 سے16 کے ملازم اس امتحان کے اہل تھے، اب گریڈ 5 سے 16 کے ملازم اہل ہوں گے۔ پہلے انتخاب کے بعد تربیتی مدت 2 ماہ تھی جو اب 6 ماہ ہو گی۔ پہلے تربیت کا اہتمام سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کرتا تھا اب تجویز ہے کہ تربیت ایف پی ایس سی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں