مصر کے معزول صدر مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17 17 برس قید کی سزا

اخوان المسلمون کے 12 کارکنوں کو پرتشدد مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی گئی

محمد بدیع اور ان کے 2 نائبین پر مقدمے کی سماعت کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا، فوٹو؛فائل

مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 برس قید کی سزا سنا دی۔

قاہرہ کی ایک عدالت نے مرسی اور اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے 12حامیوں کو پر تشدد مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی۔ انھوں نے اکتوبر میں مظاہروں کے دوران جامع الاظہر کے صدر دفاتر پر حملہ کیا تھا۔ ادھر معزول صدر محمد مرسی نے ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ فوجی بغاوت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ملک میں استحکام پیدا نہیں ہو سکے گا۔




عدالتی ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزام میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور ان کے 2 نائبین خیرت الشطر اور راشد البیومی پر مقدمے کی سماعت کا آغاز 11 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اگر ان پرجرم ثابت ہوگیا تو انھیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story