شعیب ملک 4 دہائیوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کرکٹر

شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کیا۔


Sports Desk January 29, 2020
شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کیا۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک 4 دہائیوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کرکٹر بن گئے، پاکستانی اسٹارکی عمرتو 38 برس ہے مگر تکنیکی طور پر انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے چوتھی دہائی شروع ہو چکی۔

شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کیا جبکہ ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بنگلادیش کے خلاف ملتان میں 2001 میں کیا۔ 1999 میں ایک دہائی کا اختتام ہورہا تھا، 2009 میں دوسری، 2019 میں تیسری دہائی ختم ہوئی اور اب سابق پاکستانی کپتان کے انٹرنیشنل کیریئر کی چوتھی دہائی شروع ہوچکی ہے، جس میں انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے۔

اس منفرد کلب میں شعیب ملک نے ویلفریڈ رہوڈز، ڈینس برین کلوز، فرینک وولی، سچن ٹنڈولکر، جیک ہوبز، گریگ گن اور سنتھ جے سوریا کو جوائن کرلیا۔ سری لنکا کے سابق کپتان بھی شعیب ملک کی صلاحیتوں کے معترف اور ان کی فٹنس کو سراہتے ہیں۔

جے سوریا نے کہاکہ شعیب ملک ایک ورسٹائل پلیئر ہیں، انھوں نے ہمیشہ ہی ہمارے خلاف اچھا پرفارم کیا اور بے تحاشا رنز بنائے، وہ ہمیشہ ہی گیند کے ساتھ بھی ہمارے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوئے، اتنے طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے میں ان کی فٹنس کا کافی عمل دخل ہے، اپنے کیریئر کو اتنا آگے لے آنا بھی بہت بڑی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔