ڈیوڈ ہسی نے حارث رؤف کے روشن مستقبل کی نوید سنادی

فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، سابق آسٹریلوی بیٹسمین


Sports Desk January 29, 2020
فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، سابق آسٹریلوی بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور بگ بیش ٹیم میلبورن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی نے حارث رؤف کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

ڈیوڈ ہسی نے کہاکہ فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، جس طرح کی انھوں نے بگ بیش میں پرفارمنس دی مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کی 100 ٹیسٹ، 400 ٹوئنٹی 20 اور 150 ون ڈے میچز میں نمائندگی کریں گے، وہ ہر میچ میں اپنی پوری کوشش کرتے ہیں،حارث ہماری ٹیم میں بڑی عمدگی سے فٹ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں