رکن محسن داوڑ علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار مقدمہ درج

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید


Numainda Express January 29, 2020
ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید۔ فوٹو : فائل

ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کردیا جب کہ کوہسار پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سے منگل کی شام 5 بجے کے قریب مذکورہ 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 30 افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ''ایکسپریس'' کے رابطہ پر مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں