امریکی خفیہ ادارے نے رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ جمع کرنا بھی شروع کردیا

ہم قانون کےدائرےمیں خفیہ مواد اکٹھاکررہے ہیں جسکا مقصد اندرونی نہیں بلکہ خارجی سرگرمیوں پرنظررکھنا ہے،ترجمان سی آئے اے


ویب ڈیسک November 15, 2013
ہم قانون کے دائرے میں خفیہ مواد اکٹھا کر رہے ہیں جسکا مقصد اندرونی نہیں بلکہ خارجی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے، ترجمان سی آئے اے

ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے جاسوسی کے راز فاش کرنے کے بعد بھی امریکا باز نہ آیا اور اب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے اے نے اندرون ملک اور بیرون ملک رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔


امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی آئی اے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ اکٹھا کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے سی آئی اے کے ترجمان ڈین بوئڈ کا کہنا ہے کہ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے خفیہ مواد اکٹھا کر رہی ہے جس کا مقصد اندرونی نہیں بلکہ خارجی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔


دوسری جانب ایک حکومتی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم کی ترسیل کا ریکارڈ اسی قانون کے تحت جمع کیا جارہا ہے جس قانون کے تحت نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے فون کالز کا ریکارڈ اکٹھا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں