پائلٹ کی پسند کی ایئرہوسٹس کاک پٹ میں تعینات نہ کرنے پر پی آئی اے کا پرسر مشکل میں پڑگیا

پسند کی ایئرہاسٹس تعینات نہ کرنے پر پائلٹ نے غلام مصطفیٰ کو پرسر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

امیگریشن حکام نے غلام مصطفیٰ کو بغیر ویزے کے مسافر کے طور پرسفر کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو؛فائل

EUGENE:
پائلٹ کی فرمائش پرپسند کی ایئرہوسٹس کو کاک پٹ میں تعینات نہ کرنے والا پی آئی اے کا سینئرپرسربڑی مشکل میں پڑگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 13 نومبر کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 719 کے پائلٹ رفعت نے فلائٹ کے سینئر پرسر غلام مصطفیٰ ساہی سے اپنی پسند کی ایئرہوسٹس کی ڈیوٹی کاک پٹ میں لگانے کا کہا تاہم سینئرپرسرکی جانب سے ایسا کرنے پر پائلٹ نے غلام مصطفیٰ ساہی کو بطور پرسر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی پرواز میں واپس لانے سے صاف صاف انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ کے انکار پر پی آئی اے حکام نے غلام مصطفیٰ ساہی کو ٹکٹ دلاکر دوسری فلائٹ سے واپس بھجوایا تاہم بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے غلام مصطفیٰ کو بغیر ویزے کے مسافر کے طور پرسفر کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ امیگریشن قوانین کے مطابق پرسر کو بغیر ویزہ پوری دنیا میں سفر کرنے کی اجازت ہوتی جس کے باعث پی آئی اے کے سینئر پرسر غلام مصطفیٰ ساہی کے پاس ویزہ موجود نہیں تھا۔
Load Next Story