خواہش ہے سلمان اور کترینا حقیقی زندگی میں ایک ہوجائیں عامر خان

کاش میرے پاس عامرخان کی خواہش کا کوئی جواب ہوتا اور میں کچھ کہہ سکتی، کترینا کیف

عامرخان اور کترینا کیف فلم "دھوم 3" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہناہے کہ وہ سلمان خان اور کترینا کیف کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کہنا ہے کہ وہ سلمان خان اور کترینا کیف کو ایک ساتھ حقیقی زندگی میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ عامر خان کی خواہش پر کترینا کیف کا کہنا تھا کہ کاش ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہوتا اور وہ کچھ کہہ سکتیں مگر ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور کترینا کیف فلم "دھوم 3" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے حوالے سے دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھوم 3 کے ایکشن سین فلم بند کرانے کے لئے کافی محنت کی۔
Load Next Story