بھارت میں مہنگائی آپے سے باہر نمک کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لوگ قطاروں میں کھڑےہوکرنمک خریدنےپرمجبور، دکاندار کسی گاہک کو ایک کلو سے زائد نمک فروخت نہیں کررہے۔


ویب ڈیسک November 15, 2013
بھارت کے مختلف شہروں ميں آلو اور پیاز کی بھی قلت پیداہو گئی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بھی مہنگائی بے قابو ہونے لگی اور نمک کی قیمت 150 روپے فی کلوہو تک پہنچ گئی ہے جب کہ آلو،پیازاورٹماٹرکی قیمتیں بھی آسمان سےباتیں کرنےلگی ہیں۔


صوبہ بہار میں نمک 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار حکومت کےگودام خالی پڑے ہیں اورنمک ختم ہوچکاہے جس کی وجہ سے نمک کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے۔ لوگ قطاروں میں کھڑےہوکرنمک خریدنےپرمجبورہیں جب کہ دکاندار کسی گاہک کوایک کلو سے زائد نمک فروخت نہیں کررہے۔ نمک کی قلت پٹنہ، ستیامرہی، مدھہ بنی سمیت تقریباً 20 سے زائد اضلاع میں ہے۔ دوسری جانب آلو اور پیاز کی بھی قلت پیداہو گئی جب کہ ٹماٹرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں