سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کردی گئی

سیکریٹری سندھ نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پرعائد پابندی میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی تھی.


ویب ڈیسک November 15, 2013
حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عاشور کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی. فوٹو: نیفر سیگل/ایکسپریس

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی تھی جس پر محکمہ داخلہ سندھ سے کراچی سمیت صوبے بھر میں 2 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عاشور کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی جس میں اب 12 محرم الحرام تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں