سوات گھرکی چھت گرنے سے خواتین اور 3 بچے جاں بحق

سوات کے علاقے سربانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 2 خواتین کو زندہ بچا لیا گیا۔


ویب ڈیسک November 15, 2013
مقامی افراد نے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سوات کے علاقے سربانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے سربانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور3 بچے ہلاک ہو گئے جبکہ 2 خواتین کو مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زندہ نکال لیا۔ جان بحق اور زخمی ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی مکان کی چھت گرنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔ مقامی افراد نے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں