پشاور پولیس موبائل کے قریب دھماکا ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک November 16, 2013
دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

کوہاٹ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس موبائل اسکیم چوک کوہاٹ روڈ پر معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی عزیز خان اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکار اور راہگیر کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں