لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان تصادم اے ایس آئی سمیت 2 افراد جاں بحق9 زخمی

دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔


ویب ڈیسک November 16, 2013
دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ، دستی بم اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لیاری کے علاقے عیدو لین، گل محمد لین، دوبئی چوک، ہنگورہ آباد اور احمد شاہ بخاری روڈ کے علاوہ کھارادر اور نیا آباد میں بھی مبینہ طور پر عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کے درمیان تین روز امن کے بعد ایک بار پھر مسلح تصادم جاری ہے، دونوں گروپ کے افراد مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ایک دوسرے کے علاقوں میں دستی بم اور راکٹ حملے کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں اب تک اے ایس آئی اسد اللہ سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے دوسری جانب مسلح تصادم کی وجہ سے کئی گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے وہیں پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی بھی راکٹ حملے کی زد میں آکر تباہ ہوچکی ہے۔

دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں