
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ احساس کفالت کارڈ پر بینظیر بھٹو کی جگہ قائداعظم کی تصویر ہوگی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مستحقین کو 2 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحقین کو شامل کرنے کا ہدف ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے 50 لاکھ کے قریب مستحقین کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اس وقت 70 اضلاع کے 10 لاکھ مستحقین پروگرام میں شامل ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔