عاطف خان سمیت دیگر وزرا کی کابینہ میں واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط

خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے، صوبائی وزیراطلاعات

خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے، صوبائی وزیراطلاعات

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ برطرف وزراء کی واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط ہے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے کہ ان کا ردعمل کیسا ہے تاہم وزراء کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے ایک سال سے ہم نے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش لیکن جب معاملہ میڈیا پرآیا تو وزیراعظم کو سخت فیصلہ کرنا پڑا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بغاوت کا الزام؛ عاطف خان سمیت 3 وزرا فارغ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب میں نے گزشتہ دور حکومت میں وزارت چھوڑی تو خاموش رہا اور میں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھا اب کی بار بھی برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا معاملہ ایک سال سے چل رہا تھا لیکن معاملے کو مصالحت سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
Load Next Story