پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 1823 ہوگئی۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 34 کیسز سامنے آگئے، ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 18 افراد کا تعلق لاہور اور 16 افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔