پی آئی اے ائیرہوسٹس سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

ائیر ہوسٹس بینش سلیم پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں


طالب فریدی January 29, 2020
بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پر ائیر ہوسٹس بینش سلیم سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں، ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو اے ایس ایف اور کسٹم نے بھی کلئیر کردیا تھا تاہم پی آئی اے کی ٹاسک فورس نے انہیں سونے کے ساتھ پکڑلیا اور جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔

بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں