معین خان کی ٹیم میں کھلاڑیوں کے طریقہ انتخاب پر تنقید
سرفراز احمد کو قومی اسکواڈ سے الگ کرنے کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ اچھا نہیں تھا، معین خان
لاہور:
سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر معین خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے طریقہ انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری اداکرنے والے معین خان نے فرنچائز کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کو عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے جو اپنی بات سمجھا نہ سکیں، جب ہار کا ڈر رہے گا تو ہارنا ہی ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر معین خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے طریقہ انتخاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بچوں کو کھیلانا تھا وہاں سینیئرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا، موجودہ سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش کے خلاف 2 سینیئرز کو کم بیک کرایا۔
سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ قیادت سے الگ کیے جانے والے قومی کپتان سرفراز احمد کا پاکستان ٹیم کو بلندی تک لے جانے میں کردار رہا ہے، ان کو قومی اسکواڈ سے الگ کرنے کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ اچھا نہیں تھا، سرفراز احمد کی موجودہ حالات میں پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنتی ہے، پی ایس ایل فائیو میں سرفراز احمد کے لیے بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائیں۔